پاکستان
کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و
ہراس پھیل گیااور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مزید تفصیل
یہ کہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر، صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب
کے بیشتر شہروں میں زلزلہ کے زور دار جھٹنے محسوس کئے گئے، جس کے بارے مین زلزلہ پیما
مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلہ 2 بجکر 20 منٹ پر محسوس کیا گیا، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی
شدت 6 اعشاریہ 0 ریکارڈ کی گئی، اور اس کی گہرائی 213 کلو میٹر تھی اور زلزلے کا
مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں بتایا گیا ہے۔
The Impact of Earthquakes on Pakistan’s People and Infrastructure |
مختلف
شہروں سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
محسوس کیے گئے جن میں راولپنڈی، پشاور، سوات، مانسہرہ، چکوال، چارسدہ، باجوڑ،
سانگلہ ہل، جلالپور بھٹیاں، کالاباغ میں بھی شامل ہیں جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس
ہوئے، اسی طرح فیصل آباد، ننکانہ صاحب، ،شیخوپورہ، سرگودھا، پنڈ دادن خان، بھلوال،
میانوالی، دیر بالا، لوئر دیر اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا، نوشہرہ، مردان، صوابی،
مہمند، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مالا کنڈ، شبقدر، بٹگرام، خیبر، جمرود، لنڈی کوتل، باڑہ،
تیراہ اور دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں
کافی بے چینی پائی گئی۔
ماہرین نے
بتایاہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری
اریبئین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس حرکت کرتی ہیں، جس کی وجہ سے
زمین ہلتی ہے اوراس وجہ سے زلزلہ پیش آتا ہے، زلزلے کی یہ لہریں دائرے کی شکل میں
چاروں جانب پھیلتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں، زلزلے ان علاقوں ميں زیادہ آتے ہیں جو ان
پلیٹوں کےعین اوپر واقع ہوتے ہیں اور جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے
تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آنے کے کافی امکان موجود ہوتے ہیں۔
ماہرین یہ
بتاتے ہیں کہ ان پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر
محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید کھنچیاؤ پیدا ہوتا
ہے، جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جو جسے سائزمک ویوز
یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں، اس کے علاوہ زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں
جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یاآپس میں رگڑکھاتی ہیں، ٹیکٹونک پلیٹیں وہ
پتھریلی چٹانیں ہیں جن سے زمین کی باہر والی تہ بنی ہوئی ہے۔
0 Comments