اشتہار برائے ڈیٹا انٹری آپریٹرز

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں

تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پپلاں میں خالصتا یومیہ اجرت کی بنیاد پر ڈیٹا انٹری آپریٹر (ڈی ای او) کی پانچ آسامیوں پر اوپن میرٹ بھرتی کی جارہی ہے۔ امیدواروں کے لئے درج ذیل تعلیم ہونا ضروری ہے ۔

Data Entry Operator Jobs 2023 in Tehsil Headquarter Hospital



·        بی اے بی ایس سی،

·        چھ ماہ کا کمپیوٹر ڈپلومہ، گورنمنٹ سے منظور شدہ، کم از کم ٹایپنگ سپیڈ 30 الفاظ فی منٹ اور ایم ایس آفس کا ایکسپرٹ ہو

·        عمر کی حد 21 سال سے 35 سال تک ہو

·        ہائیرکوالیفکیشن رکھنے والے کو ترجیح دی جائے گی اور میرٹ میں اضافی نمبر ملیں گے۔

·        صرف تحصیل پپلاں کے مستقل رہائشی درخواست دے سکتے ہیں۔

·        حافظ قرآن اور چھ ماہ یا اس سے زیادہ تجربہ رکھنے والوں کو میرٹ میں اضافی نمبر ملیں گے۔

·        ٹوٹل میرٹ میں سے 65فیصد نمبر تعلیمی قابلیت 10 فی صد اضافی قابلیت، اور 5 فیصد نمبر یونیورسٹی میں امتیازی پوزیشن 5 فیصد نمبر تجربہ 5فیصد نمبر حافظ قرآن،اور 10 فیصد نمبر انٹرویو کے ہوں گے۔

·        انٹرویو کے لئے ٹائپنگ ٹیسٹ کا پاس ہونا ضروری ہے ۔

·        بھرتی کی کسی قسم کی سرکاری فیس نہیں ہے۔درخواست فارم عمران صدیقیؔ کمپوزنگ سنٹرپپلاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

·        امیدواروں کی ٹیسٹ اور انٹرویو کی لسٹ ٹیسٹ اور انٹرویو سے ایک روز قبل اسسٹنٹ کمشنر آفس پپلاں میں چسپاں کر دی جائے گی۔

نوٹ: درخواستیں سادہ درخواست اور مکمل کوائف کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پپلاں کے دفتر میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک مورخہ 25 اکتوبر 2023 تک دفتر میں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ مورخہ 30 اکتوبر 2023 بروز سوموار کو ٹائپنگ ٹیسٹ ہو گا، اس کے بعد شارٹ لسٹڈ امیدواران کا انٹرویو 31 اکتوبر بروز منگل کو ہو گا۔ ٹیسٹ اور انٹرویو کا سنٹر مورخہ 25 اکتوبر 2023 بروز بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پپلاں کے دفتر میں آویزاں کر دیا جائے گا۔اور انٹرویو کے لئے آنے والے 

امیدواران کو ٹی اے ڈی نہیں دیاجائے گا۔




المشتہر : اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پپلاں ،چیئر مین ہیلتھ کونسل

میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پپلاں سیکرٹری ہیلتھ کونسل