پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو ٹوک کہہ دیا ہے کہ پورے پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی کام نہیں کریں گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ سروس بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی۔

پاکستان میں انٹرنیٹ کب بحال ہو گا؟

اس بارے میں پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے بارے میں حکم جاری کیا تھا، تاہم اس  کو بحال کرنے کے بارے میں ہمیں کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہے، اس کو بحال ہونے میں مزید ایک دن لگ سکتا ہے،

واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے موبائل فون انٹر نیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھی۔ جس کی وجہ ملک کو کروڑوںروپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا، وہ افراد جو براہ راست انٹر نیٹ سے منسلک کاروبار کرتے تھے وہ افراد شدید متاثرہوئے ہیں.